جيکب آباد ( نمائندہ دعاء )سياسي سماجي ديني ٽريڈ تنظیموں قوم پرست مزدور شہری اتحاد اور آرٹ کونسل کے شھری اتحاد جیکب آباد کی ایس ایس پی جیکب آباد سے ملاقات،جیکب آباد میں
جيکب آباد ( نمائندہ دعاء )سياسي سماجي ديني ٽريڈ تنظیموں قوم پرست مزدور شہری اتحاد اور آرٹ کونسل کے شھری اتحاد جیکب آباد کی ایس ایس پی جیکب آباد سے ملاقات،جیکب آباد میں غیر قانونی ٹول کي تعمير،ھندو برادری کی ھجرت اور دیگر مسائل پر بات چیت, مسائل حل کرنے کی یقین دھانی تفصیلات کے مطابق سياسي سماجي ديني ٽريڈ تنظیموں قوم پرست مزدور شہری اتحاد اور آرٹ کونسل پرمشتمل شہری اتحاد جیکب آباد میں شامل مختلف تنظیموں کے رہنماؤں اتحاد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، عبدالستار جاگیرانی ضلعی صدر ایس ٹی پی، سید غلام شبیر شاھ ضلعی سیکریٹری جنرل عزاداری کونسل، ایڈووکیٹ عبد الحئی سومرو چیئرمین مہران سوشل فورم، گلاب جان مینگل ضلعی صدر بی این پی، میان احمد بلیدی چیئرمین سٹی فورم، میر گل حسن ٹالانی جنرل سیکریٹری کلاتھ مارکیٹ، عید محمد ڈومکی وائس چیئرمین ڈومکی ویلفیئر ایسوسی ایشن، تاج محمود امروٹی سٹی صدر جے ٹی آئی، اختیار علی دیناری تعلقہ انفارمیشن سیکریٹری پی ایم ایل نواز، بابل خان کٹو چیئرمین کٹا اتحاد، حاجی لکھمیر چاچڑ جنرل سیکریٹری آرٹس کونسل ،جے یو آئی کے چاکر خان جکھرانی، نثار گورگیج نے کئپٹن صدام حسین خاصخیلی سے ملاقات کی، ملاقات میں جیکب آباد کے باہر غیر قانونی ٹول پلازہ کي تعمير ،ھندو برادری ھجرت،بڑہتے اسٹریٹ کرائیم،شهرکو ون وے کرنے سماجی برائیوں،تہانوں میں شہریوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ،ہوٹلوں پر منشیات اور دیگر برائیوں کی موجودگی،آئیس،کیمیکل ملا دودھ اور چائے کی فراہمی اور دیگر مسائل پر لکہت میں میمورینڈم پیش کیا۔جس پر ایس ایس پی صدام حسین خاصخیلی نے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ شہریوں کے تعاون سے مسائل حل کرینگے۔مزید کہا کہ شہری اتحاد کے توسط سے ٹول کے مسئلے پر این ایچ اے کو لیٹر لکھ کر شہریوں کےتحفظات سے آگاہ کریں گے۔