November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ملک محمد حفیظ راہداری بطور پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس سرگودھا تعینات ، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی

IMG-20250121-WA0256

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ملک محمد حفیظ راہداری بطور پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس سرگودھا تعینات ، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ہردلعزیز پروفیسر ملک محمد حفیظ راہداری کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں راہداری تھل سے ہے۔ آپ راہداری برادری کے قابل فخر سپوت ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے انہیں اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے ۔ پروفیسر ملک محمد حفیظ راہداری پروقار، بردبار، ملنسار، ہنس مکھ اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے عوامی سماجی میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ موصوف مانیٹرنگ اسسٹنٹ ملک محمد رفیق راہداری کے بھائی اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ نورپورتھل کے پرنسپل ملک الطاف حسین راہداری کے ماموں ہیں ۔ پروفیسر ملک محمد حفیظ راہداری طویل عرصہ تک گورنمنٹ کالج آف کامرس نورپورتھل میں بھی بطور پرنسپل فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے چکے ہیں ۔ آپ کے شاگردوں کی بہت بڑی تعداد مختلف شعبوں کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ بطور پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس نورپور تھل آپ نے ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔