November 17, 2026

پولیس تھانہ میراں پور کا قحبہ خانہ پر چھاپہ۔قحبہ خانہ چلانے والی سمیت ایک مرد اور ایک خاتون برہنہ حالت میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔

IMG-20250121-WA0247

پولیس تھانہ میراں پور کا قحبہ خانہ پر چھاپہ۔قحبہ خانہ چلانے والی سمیت ایک مرد اور ایک خاتون برہنہ حالت میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔

میلسی(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی ہدایت پر پولیس تھانہ میراں پور کی سماج دشمن عناصر کیخلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں پولیس تھانہ میراں پور کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے بدنام زمانہ حسینہ مائی کے قحبہ خانہ پر چھاپہ مارا تو اشتہاری ملزم وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ جبکہ قحبہ خانہ چلانے والی حسینہ مائی سمیت ایک مرد اور ایک خاتون کو برہنہ حالت میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او زعیم برلاس کا کہنا تھا کہ قحبہ خانے جرائم کی آماجگاہ ہیں ایسی برائیوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں.