مرکزی تنظیم انجمن تاجران میلسی تجاوزات کےخلاف آپریشن کی حمایت کرتی ہے ،
مرکزی تنظیم انجمن تاجران میلسی تجاوزات کےخلاف آپریشن کی حمایت کرتی ہے ،
دکانوں پرپانچ فٹ کاشیڈلگانے کی محدود اجازت دی جائے تاکہ بارش اور دھوپ میں دکانیں متاثرناہوں ۔
میلسی(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر میلسی میں تجاوزات کےخلاف جاری آپریشن۔ مرکزی تنظیم انجمن تاجران میلسی کےصدر شیرازکاظمی ایڈووکیٹ نے قائداعظم روڑ پرجاری آپریشن کاجائزہ لیا۔ ان کہناتھاکہ پنجاب بھرمیں تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری ہے۔ جس کی ہم حمایت کرتےہیں۔ لیکن آپریشن میں کسی تاجرکےساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوناچاہیے۔ تاجروں کےساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ دکانوں پرپانچ فٹ کاشیڈلگانے کی محدود اجازت ہونی چاہیے تاکہ بارش اور دھوپ میں گاہک اور دکاندار کاکاروبار متاثرناہو۔ اسی طرح دکانوں کےآگے فٹ پاتھ بھی تعمیر کیاجائے تاکہ بارش کاپانی دکانوں میں داخل ناھو۔ اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل احمدپڈھیار سے آپریشن بارے تبادلہ خیال جاری ہے۔ تاجربرادری انتظامیہ سے مکمل تعاون کرتےہوئے انسدادتجاوزات کےلئے اپناکردار اداکرے.