November 17, 2026

بہاولنگر ۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے جاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے خالد مقبول پارک۔

20250116_210036

بہاولنگر ۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے جاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے خالد مقبول پارک۔ مختلف روڈ اور بازاروں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد اور چیف آفیسر ضلع کونسل متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات ہٹانے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں اور تنازعات سے بچیں۔ انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں اور بازار کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کریں۔ا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین ،اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد نے واضح کیا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ چیف آفیسر ضلع کونسل نے بتایا کہ صفائی مہم بھی جاری ہے تاکہ بازار دیدہ زیب بن سکے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ان اقدامات کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں، کیونکہ یہ مہم عوامی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کے لیے ضروری ہے۔ تجاوزات کے خاتمے سے عوامی مقامات بہتر اور پیدل چلنے والوں کے لیے آسانی پیدا ہوگی۔