عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ ضلع میں سٹیم مقابلوں میں تعلقہ کنری کے سرکاری اسکولوں نے بازی مار لی،پوزیشین حاصل کرنیوالے اساتذہ اورطلبہ کوایوارڈ اور تعارفی اسناد سے نوازہ گیا۔
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ ضلع میں سٹیم مقابلوں میں تعلقہ کنری کے سرکاری اسکولوں نے بازی مار لی،پوزیشین حاصل کرنیوالے اساتذہ اورطلبہ کوایوارڈ اور تعارفی اسناد سے نوازہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع کیطرح محکمہ تعلیم سندھ کے تحت عمرکوٹ ضلع میں بھی طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کواُجاگر کرنے کیلئے سٹیم مقابلوں کا انعقادہ کیا گیا اس ضمن میں گورنمنٹ ہائی اسکول ٹو عمرکوٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں محکمہ تعلیم کے متعلقہ ضلعی افسران، تعلقہ افسران، اساتذہ اور طلبہ وطالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی،عمرکوٹ ضلع میں سٹیم مقابلوں میں کل 47سرکاری اسکولوں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 27سرکاری اسکول صرف تعلقہ کنری کے تھے اور مختلف شعبہ جات میں پہلی اور نمایاپوزیشین حاصل کرنیوالوں کیلئے 18انعامات رکھے گئے تھے جن میں سے 06انعامات تعلقہ کنری کے سرکاری اسکولوں نے حاصل کئے انعامات حاصل کرنیوالے اسکولوں میں گورنمنٹ قاضی سلطان ہائیرسکینڈری اسکول کنری، گورنمنٹ گرلزاسکول بسٹاں،گورنمنٹ گرلزاسکول میمن کنری،گورنمنٹ نصرت گرلزاسکول کنری اورگورنمنٹ حافظ جمعہ خان اسکول نے حاصل کئے جبکہ اساتذہ گیم ڈیزائن چیلنج مقابلوں میں گورنمنٹ قاضی سلطان ہائیرسکینڈری اسکول کے چاراساتذہ نے پوزیشین حاصل کی،جبکہ کراچی میں شہیدذوالفقارعلی بھٹو اسکاؤٹس کے مقابلوں میں تعلقہ کنری کے کل 17اسکاؤٹس طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے مختلف شعبہ جات میں گورنمنٹ قاضی سلطان ہائیرسکینڈری اسکول سے تعلق رکھنے والے چاراسکاؤٹس عبدالرفع، عبداللہ،نعمان اورکانتش نے نمایا پوزیشنین حاصل کی،تعلقہ کنری ہائیرسکینڈری کے تعلیمی افسرنیازاحمد کپری کو بہترین کارکردگی پر خصوصی ایوارڈ سے نوازہ گیااس ضمن میں گورنمنٹ قاضی سلطان ہائیر سکینڈر ی اسکول کنری میں پوزیشین حاصل کرنیوالے اساتذہ اورطلبہ کے اعزازمیں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تعلقہ ایجوکیشن افسرنیازاحمد کپری، پرنسپل رحمت اللہ لاشاری سمیت دیگر اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پوزیشین حاصل کرنیوالے اساتذہ اورطلبہ کو ایوارڈ اورتعارفی اسناد سے نوازہ گیا،اس موقع پر گورنمنٹ قاضی سلطان ہائیرسکینڈری کنری میں منعقد ہونیوالے 06کلاس سے میٹرک کلاس تک مڈٹرم امتحانات کے نتائج کابھی اعلان کیا گیا۔