ہارون آباد (بیوروچیف سے) ڈسٹرکٹ بہاولنگر سب سے زیادہ زرعی اجناس ہیداکرنیوالا ضلع ہے
ہارون آباد
(بیوروچیف
سے)
ڈسٹرکٹ بہاولنگر سب سے زیادہ زرعی اجناس ہیداکرنیوالا ضلع ہے
حکومت ہوش کے ناخن لے اور ڈسٹرکٹ بہاولنگر کیساتھ ناانصافی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی ہمارے 7 مطالبات کی منظوری کیلئے 14 فروری کو پنجاب اسمبلی کے سامنےہزاروں کارکنان وعوام کیساتھ پر امن احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا جائے گا
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے ضلعی امیر ارسلان خان خاکوانی نے ہارون آباد میں جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا نمائندگان سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
ارسلان خاکوانی کا مزید کہناتھاکہ 14فروری پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا مطالبات کے مثبت حل تک جاری رہیگا انہوں نے کہاکہ
(1) حکومت گندم اور اٹے کو عوام کی پہنچ کے قریب کیا جائے
(2)ضلع بہاولنگر کو پانی کی فراہمی کو بڑھایاجائے 9کیوڈک کی بجائے 15 کیوسک کیاجائے
(3)سیم نالوں کی توسیع اور بہتری کیلئے 33ارب روپے کی فراہمی کے نواز شریف کے وعدہ کو پورا کیا جائے
(4)کم و بیش 35 لاکھ مویشیوں کیلئے مویشی منڈیوں کے انعقاد میں توسیع اور ڈسٹرکٹ بہاولنگر کو ٹیکس فری قرار دیا جائے
(5)پینے کے صاف پانی کی یقینی فراہمی کیلئے تمام شہروں میں کم از کم 1000 ار او ،،واٹر فلٹریشن پلانٹس فراہم کئے جائیں
(6)ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں زرعی ریسرچ سینٹر ،یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کا قیام فوری طور پر عمل میں لایاجائے انہوں نے کہاکہ ہمارے ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہاسپٹلز کو مکلم طور پر زچہ بچہ کی تمام سہولیات کے ساتھ اپ گریڈ کیاجائے ارسلان خاکوانی نے کہاکہ ،حق دو بہاولنگر کو ،تحریک کی کامیابی کیلئے تمام کارکن اور ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے شہری 14فروری 2025کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا میں بھرپور شرکت کریں اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر عامر یعقوب نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک سمیت دیگر ارکان بھی موجود تھے