*پریس ریلیز* ہارون آباد ( ) تحریک لبیک پاکستان کے رہنما سابقہ ناظم نشرو اشاعت عبدالسلام عباسی رضوی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں
*پریس ریلیز*
ہارون آباد ( ) تحریک لبیک پاکستان کے رہنما سابقہ ناظم نشرو اشاعت عبدالسلام عباسی رضوی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں ناکامی کے مسئلے پر پاکستانی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نہ صرف قومی وقار کا مسئلہ ہے بلکہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی مثال بھی ہے۔ چوہدری رضوان احمد سیفی نے کہا طالبان کے قیدی جو دو دہائیوں تک امریکہ کے خلاف جنگ کرتے رہے، رہا ہو سکتے ہیں، تو عافیہ صدیقی جیسی بے گناہ خاتون رہا کیوں نہیں ہو سکی؟ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مقتدرہ عوام کے سامنے حقائق چھپانے کے لیے عافیہ صدیقی کی رہائی میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ یہ شرمناک ہے کہ اسلام کی 1400 سالہ تاریخ میں مسلمانوں نے کبھی بھی مسلم عورت کو کافروں کے حوالے نہیں کیا، لیکن مسلمانوں کی تاریخ پر یہ سیاہ دھبہ ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان کے فوجی آمر آرمی چیف پرویز مشرف کے دور میں لگا۔ جب تک عافیہ صدیقی واپس پاکستان نہیں آ جاتی دختر فروشی کا یہ تمغہ پاکستان کے آرمی چیف کی وردی پر آویزاں رہے گا جو ان کے پیشرو کا لگایا ہوا ہے۔ تحریک لبیک مطالبہ کرتی ہے کہ عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے تمام حقائق کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔ قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جان سکے کہ ان کی عزت و آبرو کی تجارت کس نے کی۔ عبدالسلام عباسی رضوی نے مزید کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی مجاہدانہ کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کرتے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ہمارے حکمرانوں کی منافقت اور عالم مغرب کی سفاکی اور اسلام دشمنی کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ آج ثابت ہو گیا ہے کہ امریکہ اور عالم مغرب کی ترجیحات انسان دوستی پر نہیں بلکہ اسلام دشمنی پر استوار ہیں۔ تحریک لبیک امتحان کی اس مشکل گھڑی میں ڈاکٹر فوزیہ صاحبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طرح سے انکے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے گی۔ تحریک لبیک، عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور اس قومی معاملے پر کسی بھی قیمت پر خاموشی اختیار نہیں کرے گی۔