جھنگ (. . . . ) وزیر اعلی پنحاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ بہبودآبادی پنجاب کے زیر انتظام پنجاب بھر کی طرح ضلع جھنگ میں بھی عالمی یوم آبادی 11 جولائی 2024/عالمی ہفتہ آبادی مورخہ 8 جولائی تا 13 جولائی “گر چاہے سب کیلئے مساوی مستقبل اور ترقی پائیدار۔۔تو کرنا ہوگا غیر جانبدار اور جامع اعدادو شمار پہ انحصار” ” عنوان کے ساتھ بھرپور اندازمیں منایاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جھنگ فیاض احمد چوہدری اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جھنگ میڈم سلمی پروین نے سینئر صحافی و سوشل ایکٹیوسٹ مہر محمد ریاض نول سے ملاقات کے دوران بتایا ان کا کہنا تھا کہ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد عوا م الناس میں خواتین اور بچوں کی صحت اور حقوق کے تحفظ، بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل اجاگرکرنا،ماں بچے کی صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر ،ماں بچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں3سال کاکم ازکم وقفہ،جدید مانع حمل طریقوں اور ادویات کے استعمال بارے آگاہی فراہم کرنا اور نوزائیدہ بچوں کیلئے ماں کے دودھ کی اہمیت بارے شعوراجاگر کرناہے۔ہفتہ آبادی کا آغاز 8 جولائی بروز سوموار محکمہ بہبود آبادی کے مراکز پر بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمرات پر آگاہی سیشنز کے انعقاد سے ہوگا۔9 جولائی کو کیبل نیٹ ورک پر محکمہ کے آگاہی پیغامات چلائے جائیں گے اور بڑھتی ہوئی آبادی پر معلوماتی پروگرام کا انعقاد ہوگا۔ ۔10جولائی کو بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر ضلع کی چاروں تمام تحصیلوں میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ آگاہی سیشنز، ضلع کی تحصیلوں میں فیملی ہیلتھ کلینک پر تولیدی عمر کی شادی شدہ خواتین کے ساتھ آگاہی سیشنز منعقد کئے جائیں گے۔11 جولائی کو ضلعی دفتر بہبود آبادی کے زیر انتظام جناح ھال میں آگایی سیمینار اور واک کا انعقاد ہوگا۔۔12 جولائی کو تمام تحصیلوں میں فری میڈیکل کیمپس اور جمعہ خطبہ میں خطیب حضرات ماں بچے کی صحت پر خصوصی بات کریں گے۔ 13 جولائی کو ضلعی دفتر کےزیر انتظام صنعت زار میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ملکی معیشت پر اثرات کے عنوان پر مصوری مقابلہ کا انعقاد ہوگا۔۔اسکے علاوہ عوامی آگاہی مہم کے تحت تمام تحصیلوں میں محکمہ کے پیغامات پر مبنی پینافلیکس بھی نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئ ہے۔
207









