289

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ڈی آئی جی سکھر سید پیر محمد شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور زبیر نذیر شیخ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رانی پور عبدالجبار میمن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ہی مغوی حاجی گنھٹو خان

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
ڈی آئی جی سکھر سید پیر محمد شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور زبیر نذیر شیخ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رانی پور عبدالجبار میمن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ہی مغوی حاجی گنھٹو خان جتوئی اور ان کے ڈرائیور کو دریائے سندھ میں لاڑکانہ اور خیرپور کے ملاپ والے علاقہ سے ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے باحفاظت برآمد کروا لیا ۔
ڈی آئی جی سکھر نے ایس ایس پی خیرپور زبیر نذیر شیخ کو انکی کرمنلز کے خلاف انتھک محنت کے نتیجے میں ملنے والی کامیابیوں پر مبارباد دیتے ہوئے ان کے لیے `ایپریسییشن لیٹر` اور ایس ایچ او تھانہ رانی پور عبدالجبار میمن کو ان کی پوری ٹیم کے لیے سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ اور کیش ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں