November 16, 2026

*‏اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت،22 جنوری تک ملتوی*

20250116_210036

*‏اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت،22 جنوری تک ملتوی*

سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ اے ایس ائی نور کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا

مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے پانچ گواہان کی شہادت قلم بند کر لی گئی

سماعت کے دوران ملزمان سے برامد مال مقدمہ بھی عدالت پیش کیا گیا

اے ایس ائی نور نے ملزمان سے برامد ڈنڈے لائٹر ماچس جھنڈے عدالت پیش کیئے

ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ڈاکٹر علی عمران کو اج سماعت میں داخلے کی اجازت نہ ملی

وکیل علی عمران کی جانب سے ساتھ ہی وکلا کی غیر مشروط معافی کی زبانی درخواست بھی عدالت نے منظور نہ کی

وکیل ڈاکٹر علی عمران پہلے عدالت عدالت کے نوٹس کا تحریری جواب دیں،عدالت کا حکم

سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی خود عدالت میں موجود رہے

ڈاکٹر بابر عوان اور محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ بھی عدالت موجود تھے

سماعت کے دوران شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، شہریار افریدی اور محمد بشارت راجہ بھی عدالت پیش ہوئے

مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی