سکھر۔ سے رپورٹ کر رھے ھیں بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )قیامِ پاکستان کا اعلان کرنے والا ریڈیو پاکستان ایک تاریخی ادارہ ہے، ملک محمد رضوان الحق.
سکھر۔ سے رپورٹ کر رھے ھیں بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )قیامِ پاکستان کا اعلان کرنے والا ریڈیو پاکستان ایک تاریخی ادارہ ہے، ملک محمد رضوان الحق.
ریڈیو کی اہمیت و افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، ملازم کی الوداعی تقریب سے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اظہارِ خیال.
سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ملک محمد رضوان الحق نے ریڈیو پاکستان خیرپور کے ملازم شکیل اختر انصاری کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریٹائرہونے والے ملازم کی ریڈیو پاکستان خیرپور کیلئے گراں قدر خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے ریڈیو کی اہمیت و افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ایک تاریخی ادارہ ہے جس نے پاکستان کے قیام کا اعلان کیا اور یہ ادارہ ادبی، ثقافتی اور تفریحی پروگراموں کے علاوہ بچوں، طلباء و طالبات، خواتین، خصوصی افراد اور کاشتکاروں کیلئے پروگرام پیش کرتا ہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر ریڈیو پاکستان خیرپور کے اسٹیشن ڈائریکٹر سید اکبر شاہ، پروگرام منیجر مسرت علی منگی، ساجد اعوان، عین الحق منگی، نذیر گلال، غلام اصغر میر ملاح، محمد ملوک کٹوہر، شیر محمد بھٹی اور وصال الدین کے علاوہ ملازمین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔پروگرام کے آخر میں ملک محمد رضوان الحق کوسید اکبر شاہ، مسرت علی منگی اور دیگر عملے کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی۔ بعد ازاں ملک محمد رضوان الحق نے ریڈیو پاکستان خیرپور کے مختلف شعبوں اور نئے تعمیر شدہ جدید اسٹوڈیو اور ڈیجیٹل مشینری کا معائنہ کیا۔ اس سے قبل سابق صدر سکھر چیمبر آف کامرس کے ریڈیو پاکستان خیرپور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیااور انہیں پھولوں کے ہار اور پتیاں نچھاور کی گئیں۔