تحصیل پریس کلب میلسی کااجلاس چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کااظہار
تحصیل پریس کلب میلسی کااجلاس چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کااظہار
اصول صحافت پر کاربند ہوکرشہرکےمسائل اجاگر کررہےہیں : صدرپریس کلب میلسی
تحصیل پریس کلب میلسی غیرجانبدار صحافتی پلیٹ فارم ہے بلاتفریق میلسی کےمسائل اجاگرکررہےہیں : جنرل سیکرٹری پریس کلب میلسی
میلسی ( محمدمختارسولگی) تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ عیدگاہ روڑ میلسی کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت محمدحسنین شیخ منعقد ہوا۔ اجلاس کاآغاز ملک ریاض احمدایڈووکیٹ نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ اجلاس کی کاروائی کےفرائض جنرل سیکرٹری محمدمختارسولگی اداکئے۔ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے صدر پریس کلب میلسی محمدحسنین شیخ نےکہاکہ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کواصول صحافت اور صحافت برائے خدمت کےنصب العین کواپناناہوگا۔ مسائل کی ترویج واشاعت کافریضہ صحافتی قواعد وضوابط پرعمل پیراہوئے بغیرنامکمل ہے۔ جنرل سیکرٹری پریس کلب میلسی محمدمختارسولگی نےکہا کہ تحصیل پریس کلب میلسی واحد صحافتی پلیٹ فارم ہے جوبلاتفریق تحصیل بھرکے مسائل دائرہ کار میں رہتےہوئے اجاگرکررہاہے۔ گزشتہ سال کی طرح رواں برس بھی عوامی سماجی مسائل کی نشاندہی کےذریعے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔اجلاس میں گزشتہ دنوں میلسی شہرمیں ہونے والی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے اورشہریوں کےہونےوالےنقصان پرتشویش کااظہارکیاگیا۔پولیس اور قانون نافذکرنےوالےاداروں سےمطالبہ کیاگیاہےکہ وہ شہریوں کےجان ومال کی حفاظت یقینی بنائیں۔ اجلاس میں سینئرنائب صدرولی محمدخان شیروانی ، جوائنٹ سیکرٹری علی طلعت چوہدری ، چیئرمین مصالحتی کمیٹی حافظ فیاض ارائیں ، سی ای او مدثرحسین ، سیکرٹری اطلاعات ملک وقاراحمد،سیکرٹری فنانس چوہدری جاویدچوہان ، کیمرہ مین شیخ عمروقاص نے شرکت کی ۔اجلاس کےاختتام پرسرپرست اعلی سینئرصحافی محمداقبال گلشن نے دعاکروائی ۔ اجلاس کی کاروائی ماہ فروری اجلاس تک ملتوی کردی گئی.