November 16, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ/ایم لال واگھا نی )سابقہ حیسکو چیف چوہدری محمد سلیم کاہلوں جٹ کے بھتیجے اور ڈی ایچ اے سٹی کے ایڈمنسٹریٹر کرنل محمد خالد کاہلوں کے نور چشم کیپٹن حمزہ خالد کاہلوں

20250117_202022

عمرکوٹ (رپورٹ/ایم لال واگھا نی )سابقہ حیسکو چیف چوہدری محمد سلیم کاہلوں جٹ کے بھتیجے اور ڈی ایچ اے سٹی کے ایڈمنسٹریٹر کرنل محمد خالد کاہلوں کے نور چشم کیپٹن حمزہ خالد کاہلوں کی دعوت ولیمہ کی سیکنڈ عالیشان پروقار تقریب انکے آبائی گاؤں مسعود آبادفارم ضلع عمرکوٹ میں منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی اور خلیلی جماعت پاکستان کے رہنما ممبر ضلع کونسل عمرکوٹ پیر حماد جان سرہندی، جی ڈی اے رہنما، سابقہ ایم پی اے و ایڈوائز وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر دوست محمد میمن،پی ٹی آئی رہنما خانصاب حاجی اصغر پلی، پاکستان پیپلزپارٹی یوسی صوفی بودر فارم کے صدر رئیس علی حسن لاشاری, چوہدری محمد نواز چیمہ، چوہدری عمر امتیاز چیمہ ، مجیب الرحمٰن تھیبو، سیٹھ محفوظ خان قائمخانی، عمرحیات گوندل، خطائی تھیبو، اللہ ورایو پلی، لطف پلی، و ڈیرہ نور محمد ھالیپوٹو سیاسی و سماجی رہنماؤں اور جٹ برادری کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقعے پہ دو لہے کے چچا سابقہ جی ایم، پی ایس او چوہدری محمد عارف کاہلوں، سابقہ زونل ہیڈ حبیب بنک چوہدری محمد طارق کاہلوں، سابقہ حیسکو چیف چوہدری محمد سلیم کاہلوں، چوہدری امتیاز چائنہ کاہلوں اور کیپٹن حمزہ خالد کاہلوں کے والد محترم کرنل محمد خالد کاہلوں نے معزز مہمانوں کے فقیدالمثال استقبال میں پیش پیش رہے۔ چوہدری ادیل کاہلوں کے زیرنگرانی تقریب کے انتظامات مسعود آباد فارم کے مینجر فیاض میمن اور اعجاز شر انتظامی امور احسن طریقے سے انجام دیتے رہے۔