November 16, 2026

ہارون آباد() ورزیر اعلی پنجاب ، محترمہ مریم نواز شریف کے اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے : سہیل خان

IMG-20250117-WA0262

ہارون آباد() ورزیر اعلی پنجاب ، محترمہ مریم نواز شریف کے اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے : سہیل خان
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے اقدامات اور گڈ گورنس کے باعث پنجاب کی عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے، محترمہ مریم نواز شریف پنجاب میں ہر روز عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے لانچ کرکے پنجاب کی عوام کو دن رات ریلیف فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں ، وہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں اور پنجاب بھر میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار فخر بہاولنگر، ایم پی اے بہاولنگر سہیل خان نے چوہدری فقیر حسین صدر جناح پریس کلب چشتیاں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف نےکی جانب سے متعدد عوامی فلاحی بہبود کے لیے منصوبے شروع کیئے گئیے ہیں جن کا مقصد صوبہ کی عوام کو بنیادی سہولیات میسر کرنا اور انہیں معاشی و معاشرتی بہتری کی طرف گامزن کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ مریم نواز کے منصوبہ جات ۔ اپنی چھت اپناگھر ، کسان کارڈ ، ٹریکٹر و زرعی آلات پر سبسڈی ، فری سولر پینل اسکیم ، ستھرا پنجاب ، ہمت کارڈ ، ہونہار اسکالر شپ ،لائیو سٹاک کارڈ ، بلا سود آسان کاروبار فنانس سیکم، سڑکیں بحال پنجاب خوشحال اور غریب خاندان کی بچیوں کی عزت و وقار سے دھی رانی شادی پراجیکٹ ، طلبا کے لیے ای بائیکس ، سمیت درجنوں عوامی فلاحی منصوبوں سے پنجاب کی عوام کو ریلیف مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت ایسی تاریخ رقم کرتی نظر آرہی ہیں جس کی بدولت نہ صرف عوام اعتماد بحال ہورہا ہے بلکہ پنجاب بھی سنور رہا یے۔