November 17, 2026

ساہیوال (چوہدری ہشام خالق آرائیں) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا دورہ کیاجس کا مقصد مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ

20250116_210036

ساہیوال (چوہدری ہشام خالق آرائیں)
ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا دورہ کیاجس کا مقصد مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیناتھا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی وحید حسن گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کے علاج و معالجے کےحوالے سے آگہی لی اور مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات و تجاویز کو بھی سنا ۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے عملے کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے ہسپتال کی صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے ہسپتال کے انتظامی عملے کو خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے کوشاں ہے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی وحید حسن گوندل کو بھی ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے رہیں تا کہ مریضوں کی ضروریات اور مشکلات سے بروقت آگہی ملتی رہے ۔ انہوں نے ہسپتال کے عملے کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو بھی اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کے اس دورے کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے ہسپتال کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔