سندھ ہائی کورٹ/ آئینی بینچ ایف سی پی ایس پارٹ ٹو کے داخلوں کا تنازعہ
سندھ ہائی کورٹ/ آئینی بینچ
ایف سی پی ایس پارٹ ٹو کے داخلوں کا تنازعہ
ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی فہرست آویزاں نا کرنے کے خلاف درخواست
عدالت کا شعبہ پوسٹ گریجویٹ ہیلتھ سائنس ڈاؤ یونیورسٹی کے ہیڈ کو امیدوار کی درخواست پر دو ماہ میں جواب دینے کا حکم
عدالت کا عدالتی فیصلے کے نقول بھی ڈاؤ یونیورسٹی کو ارسال کرنے کی ہدایت
ــــــ
ایف سی پی ایس پارٹ ٹو کے داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب 150 امیدواروں کے زبانی امتحانات لئے گئے، ایڈووکیٹ نظام الدین
زبانی امتحان میں کامیاب امیدواروں کے نتائج کی فہرست آویزاں نہیں کی گئی، وکیل درخواست گزار
ہر برس نتائج نوٹس بورڈ پر آویزاں کئے جاتے رہے ہیں، وکیل درخواست گزار
نتائج جاری کئے بغیر سیاسی اثر ورسوخ والے من پسند امیدواروں کو داخلے دے دیئے گئے، وکیل درخواست گزار
داخلہ ٹیسٹ میں سرفہرست امیدواروں کو زبانی امتحان کے نتائج کا علم نہیں، وکیل درخواست گزار
کسی کو نہیں پتہ ایف سی پی ایس پارٹ ٹو کے داخلے کیسے دیئے گئے ہیں، وکیل درخواست گزار