وہاڑی . بیو رو چیف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےسینٹروں پربدنظمی معمول بن گیا کمیشن مافیا اور عملے کی ملی بھگت سے رشوت لئے بغیر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقم کا حصول ناممکن بن گیابے نظیر انکم سپورٹ
وہاڑی . بیو رو چیف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےسینٹروں پربدنظمی معمول بن گیا کمیشن مافیا اور عملے کی ملی بھگت سے رشوت لئے بغیر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقم کا حصول ناممکن بن گیابے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹروں پر آئی خواتین کا کہنا تھا کہ چوکیدار روف اور اس کے حواریوں کی خواتین سے غنڈہ گردی اور خواتین کی تذلیل کرنا معمول بن گیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفسران نے آنکھیں بند کر رکھیں ہے جبکہ سردی کے موسم میں دور دراز سے آنے والی خواتین کو سارا سارا دن انتظار کے بعد گھروں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے خواتین نے وزیر اعلی پنجاب وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا