نہ میر ہے نہ سردار ہے وہ ایک شخص با کردار ہے نہ مجھے لکھنا آتا ہے نہ مجھے لکھنے کا سلیقہ نہ طریقہ۔ تحریر: سلام ناز مردوئی فیروزآباد۔
نہ میر ہے نہ سردار ہے وہ ایک شخص با کردار ہے
نہ مجھے لکھنا آتا ہے نہ مجھے لکھنے کا سلیقہ نہ طریقہ۔
تحریر: سلام ناز مردوئی فیروزآباد۔
بس پاگل دل ایک شخص کے حسن اخلاق اور اس کے کردار پہ اپنے ہوش حواس کھو بیٹھا، فقط ایک دو ہی ملاقات نے اس شخصیت کا fan بنادیا ہے۔
وہ انسان ہے پروفیسر انعام اللہ مینگل صاحب ۔ نام جیسا ویسا کردار واقعی میں اللہ کا دیا ہوا انعام ہے۔
اگر اس انسان سے کسی کی ملاقات ہو، تو میں سمجھتا ہوں وہ شخص پروفیسر کے بارے میں کچھ گھنٹے سوچے بنا نہیں رہے گا۔
پروفیسر صاحب کے بارے میں مجھے اتنا علم ہے نا ہی اس انسان کے ساتھ میرا کچھ زیادہ اٹھنا بیٹھنا ہوا ہے، بس کچھ جھلک نے ہر دن اس پر سوچنے پر مجبور کیا ہے ۔
پروفیسر صاحب کو خضدار کے تمام مکاتب فکر دانشور،علما، فقہا، طلبہ اور اساتذہ کرام،تاجر،مزدور،میر،سردار، ہر طبقہ کے لوگ اس نورِ منور کو اچھےالفاظوں سے جانتے ہیں۔
مجھے اتنا علم ہے کہ پروفیسر صاحب شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں ۔
میں نے تو اب سے ادب کی دنیا میں قدم رکھا ہے اس سے پہلے بھی اس نورِ منور چہرے کو ہر سٹیج پر پایاہے ۔اب جب بھی کوئی پروقار تقریب ہو، چاہے کوئی مشاعرہ محفل یا کوئی بزمِ ادب ہو یا کوئی تقریری مقابلہ ہو تو اس چہرے کی جہلک اسٹیج کو ایک الگ نور بخشتی ہے ایسا لگتا ہے مسکراہٹ کو جناب نے ایگریمنٹ کرکے اپنے نام کر لیاہے ۔اللہ یہ مسکراہٹ سدا سلامت رکھے۔
اسٹیج پر جتنے بھی اکابریں ہوتے ہیں وہ سب ہمارے قابلِ قدر ہیں ہمارے دلوں کے دھڑکنیں ہیں پر اب جس شخص کے بارے میں قلم بضد ہے تو اس ضد کی پایہ تکمیل تک رسائی ناگزیر ہے۔
پروفیسر صاحب کا احسن عادت یہ کہ وہ فیس بک پہ ہو یا وٹس ایپ ہر ایک بندے کو میسج کا جواب بڑے احسن انداز سے دیتے ہیں۔
آج ہم جیسوں کو کوئی نامعلوم شخص میسج کرے پہلے تو ہم خود کو پتہ نہیں کیا سمجھنے لگتے ہیں ۔مگر اس دورِ دلدل میں اس شخص نے شاید اپنا وقت خضدار بلکہ خضدار سے بلوچستان بلکہ بلوچستان سے باہر تک لوگوں کے لئے حاضرِ خدمت رکھا ہے ۔باقی اللہ ہی جانتا ہے کہ میں نے اس شخص کے کردار کے منزل تک پہچ سکا کہ نہیں بلکہ یہ سوچتا ہوں کہ کوئی ایک لفظ بھی لکھ نہیں سکا۔
پھر بھی اگر مجھ سے الفاظ کی ادائیگی میں کمی کوتاہی ہوئی ہے تو میں معزرت خواہ ہوں۔