November 16, 2026

جیکب آباد: ( نمائندہ دعاء نیوز اے جی بلوچ ) ملت جعفریہ عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد انجمن سپاہ علی اکبر ع جعفریہ الائنس اور مقامی مومنین کے تعاون سے علامہ مقصود علی ڈومکی

20250114_081319

جیکب آباد: ( نمائندہ دعاء نیوز اے جی بلوچ ) ملت جعفریہ عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد انجمن سپاہ علی اکبر ع جعفریہ الائنس اور مقامی مومنین کے تعاون سے علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ڈی سی چوک پر عظیم الشان جشن مولود کعبہ منعقد کیا گیا۔ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے ضلع جیکب اباد کے تمام مکاتب فکر کے سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مولود کعبہ امام علی علیہ السلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جشن مولود کعبہ سے تحریک انصاف کے صوبائی رہنما میر راجہ خان جکھرانی جماعت اسلامی جیکب آباد کے امیر حاجی دیدار علی لاشاری انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام کے چیئرمین قبلہ سید احسان علی شاہ بخاری جیکب آباد شہری اتحاد کے رہنما ایڈوکیٹ عبدالحئی سومرو مسیحی چرچ کے پادری شیرون یوسف جنرل کونسلر دلمراد لاشاری پ ٹ الف سندھ کے سابقہ صدر انتظار حسین چھلگری مجلس علماء مکتب اہل بیت کے ضلعی رہنما مولانا ارشاد علی سولنگی سید راجہ ریاض علی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی جعفریہ الائنس ڈویژن لاڑکانہ کے صدر زوار وزیر علی مشہدی نثار احمد ابڑو مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ حاجی سیف علی ڈومکی مولانا منور حسین سولنگی انجینئر عید محمد ڈومکی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی پاکیزہ سیرت عالم بشریت کے لیے نمونہ عمل ہے۔ اپنے پاکیزہ اور بے عیب کردار کے سبب امام علی علیہ السلام عالم انسانیت کے محبوب رہبر اور رہنما ہیں۔ اسی لیے ہر مسلک اور مکتبہ فکر کے انسان نے آپ علیہ السلام کی ذات والا صفات سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ آج تمام مسالک اور مکاتب فکر کے علماء اور اکابرین نے جشن مولود کعبہ میں شریک ہو کر ثابت کیا کہ مولا علی ہم سب کے ہیں۔