میلسی (بیو رو چیف )ایل پی جی گیس کی قیمتیں غریب اور متوسط طبقے کی قوت خرید سے بہت دور۔ لوگوں کو ایندھن کے حصول میں مسائل کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق ایل پی جی گیس کی قیمت میں مزید اضافہ کیا جس سے ایل پی جی گیس کے نرخوں میں مزید اضافے سے 320روپے کلو فروخت ہونے لگی۔ قیمت زیادہ ہونے سے ایل پی جی گیس کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنا غریب اور متوسط طبقے کے افراد کے لئے مشکل بنا دیا گیا ہے۔ تمام شہری علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت میسر نہیں۔ لکڑی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ان حالات میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کر کے اسے عوام کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے۔ محمد اکرم، مدثر، ندیم اور کامران سمیت دیگر نے تمام شہری علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت فراہم کرنے اور ایل پی جی گیس کی قیمت میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
106









