عمر کوٹ میں جشن مولود کعبہ اور حضرت علی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں شاندار تقریب
عمر کور میں جشن مولود کعبہ اور حضرت علی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں شاندار تقریب
عمرکوٹ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی) حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت 13 رجب کے موقع پر گاؤں سنجر خان رند نزد کنری میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ شاندار تقریب سید عباس علی شاہ کی سرپرستی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں سید عباس علی شاہ، محرم علی جعفری، سجاول خان رند، محمد بخش، محمد اسماعیل کبڑ خان، اور محمد اعظم شامل تھے۔جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد قصیدہ خوانوں ذیشان علی حیدری، امتیاز علی اور دیگر نے امام علی علیہ السلام کی مدح میں قصیدے پڑھے۔ اس موقع پر مولانا فرمان علی معصومی اور استاد العلماء مولانا حیدر عباس روحانی نے بھی امام علی علیہ السلام کی شان میں خطابات کیے۔ آخر میں لنگر امام حسین علیہ السلام بھی تقسیم کیا گیا، اور بانیان جشن، ماستر قمبر علی رند اور علی بخش رند نے مومنین کا شکریہ ادا کیا۔ ایک اور اہم تقریب میں جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو گاؤں صوفی احمد علی سے شروع ہو کر راجہ اسدعلی ہاؤس کنری پہنچی۔ اس ریلی کی قیادت عباس علی کاظمی، قنمبر علی رند، سید اسد علی کاظمی، اور دیگر نے کی۔ خصوصی طور پر قلندری علی حیدر شاہ، قاسم بھائی، کریم کےکے، اور عبدالقدوس بھی شریک ہوئے۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب کنری پہنچی، جہاں خطاب کے دوران حضرت علی علیہ السلام کی عظمت اور شان کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور بڑی تعداد میں مومنین نے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ تقاریب اہل تشیع کے جذبات و عقیدت کا بہترین اظہار تھیں اور ہر سطح پر حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔