ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ولادت کے سلسلے میں کمالیہ میں نکالے جانے والے جلوس کا وزٹ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی، صفائی، روشنی، اور دیگر سہولیات کو چیک کیا اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے جلوس کے منتظمین کے ساتھ مرکزی امام بارگاہ کا دورہ بھی کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے باہمی تعاون سے کام کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے امن و امان کے قیام، ٹریفک کی روانی، اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈی پی او عبادت نثار نے سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کی یقین دہانی کرائی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں۔ جلوس کے منتظمین نے انتظامیہ اور پولیس کے مکمل تعاون کو سراہتے ہوئے اسے مثالی قرار دیا۔