November 16, 2026

سعودی عرب : حکام نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث متعدد افراد گرفتار کرکے منشیات ضبط کر لیں

20250114_081319

سعودی عرب : حکام نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث متعدد افراد گرفتار کرکے منشیات ضبط کر لیں

سعودی عرب میں منشیات کے سمگلروں اور غیرقانونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن مسلسل عمل کی طرح جاری ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ‘ایس پی اے’ نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب کے انسداد منشیات کے ادارے نے تین ایسے افراد کو حراست میں لیا ہے جو منشیات کی فروغ میں ملوث تھے۔

ان میں ایک یمنی شہری بھی شامل ہے جو نجران کے علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث تھا۔

مملکت کی سرحدی حفاظت کے لیے گشت کرنے والے شعبے نے عسیرز الرابوہ سیکٹر میں 5 یمنی اور ایتھوپین شہریوں کو 110 کلو گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

جازان کے حکام نے بھی 140 کلوگرام کی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ جبکہ اور ایک مبینہ سمگلر سے 59 ھشیش قبضے میں لے کر اس کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابتدائی طور پر ان سب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا پراسس مکمل کر لیا گیا ہے اور ضبط کی گئی منشیات متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عوام منشیات کی سمگلنگ کی کسی بھی کوشش کے بارے میں آگاہ ہوں تو وہ مکہ میں 911 اور 999 فون نمبرز پر اطلاع کریں یا براہ راست انسداد منشیات ڈائریکٹوریٹ کو 885 پر فون کریں یا ای ملیل کریں۔