سکھر( بیورو سید نصیر حسین زیدی ) معروف مذہبی رہنمامفتی محمد ابراہیم قادری، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر، ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ مکرانی مسجد کے مسئلہ پر چند برس قبل شرپسند
سکھر( بیورو سید نصیر حسین زیدی ) معروف مذہبی رہنمامفتی محمد ابراہیم قادری، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر، ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ مکرانی مسجد کے مسئلہ پر چند برس قبل شرپسند عناصروں نے سازشوں کے جال بچھا کرجو انتشار پھیلانے کی کوششیں کی تھیں وہ ناکام ہوچکی ہیں،شہر میں بسنے والے ہم سب ایک ہی ہے ، آپس کے اختلافات، رنجشوں کو ختم کر کے سکھر شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم نے ہمیشہ مخلصانہ اقدامات اٹھائے ہیں اور آئندہ بھی مل جل کر شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرتے رہینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر سینٹر صرافہ بازار میں تاجروںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکھراسمال ٹریڈرز کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام شبیر بھٹو، سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے سینئر وائس چیئرمین غلام مصطفی پھلپوٹو، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما علامہ نور احمد قاسمی،سکھر اسمال ٹریڈرز کے جنرل سیکریٹری محمد عامر فاروقی، محمد رضوان قادری،مشرف محمود قادری، سید حامد محمود فیضی، ڈاکٹر سعید اعوان ، عمران اللہ، راشد صدیقی،محمد عرفان، عارف خان، محمد اکرم، محمد رفیق، قیصر، عدنان سلطان،فیاض خان، سید آصف شاہ، عتیق اللہ سومرو، الیاس، محمد ناظم، محمد شہزاد، خوشی محمد ، ساجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر نے مفتی محمد ابراہیم قادری کو تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر آمد پر خوش آمدید کہا اور شہر کی بہتری کیلئے مل جل کر کام کرنے کا اعلان کیا۔ تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف مذہبی رہنما مفتی محمد ابراہیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ آپس کے اختلافات اور رنجشوں کا خاتمہ کر کے اللہ رب العزت اور حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہوکر آج ہم تمام تر مسائل اور بحرانوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ آقائے دو جہاں رحمت العالمین کی تعلیمات سے ہمیں استفادہ حاصل کرنا چاہیئے اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم بہتر انداز میں اپنے کاروباری زندگی کو گزار سکتے ہیں آج ہم نے دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کو چھوڑ کر غیروں کی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے اس لیے دنیا میں مسلمان مسائل کا شکار ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم سب حضور نبی کریم ﷺ پر درود پاک کثرت سے پڑھاکرتمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھر شہر ہمارا ہے اور یہاں پر بسنے والے ہم تمام افراد آپس میں ایک ہیں اور مل جل کر آپس میں اتحاد و یکجہتی اور پیار محبت، امن بھائی چارہ کو قائم رکھ کر شہر کے مسائل کو بہتر انداز سے حل کرسکتے ہیں۔ا س سلسلے میں ہر شخص کو مخلصانہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مفتی محمد ابراہیم قادری نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسائل کے حل کیلئے اجتماعی دعا بھی کرائی۔
پريس ريليز