November 16, 2026

ہیومن رائٹس فورم آف پاکستان ضلع عمرکوٹ کے تاریخی پروگرام کی رپورٹ عمرکوٹ ( نمائندہ ) ضلع عمرکوٹ میں ہیومن رائٹس فورم آف پاکستان کی جانب سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا،

IMG-20250114-WA0785

ہیومن رائٹس فورم آف پاکستان ضلع عمرکوٹ کے تاریخی پروگرام کی رپورٹ

عمرکوٹ ( نمائندہ ) ضلع عمرکوٹ میں ہیومن رائٹس فورم آف پاکستان کی جانب سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کے تمام تعلقوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مختلف مقررین نے اپنے خطاب میں تنظیم کے مقاصد اور کردار پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے پہلے مرحلے میں محترم استاد عبداللطیف کوری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ عمرکوٹ کے محکمہ تعلیم میں 41 سال کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں تنظیم کے عہدیداروں نے ان کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں فیئر ویل پارٹی کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہیں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خوش آمدید کہا گیا اور سندھی ثقافت کا اہم حصہ اجرک کے تحفے پیش کیے گئے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں استاد عبداللطیف کوری کی لازوال خدمات کو خراجِ عقیدت ۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں خصوصی مہمانوں کے طور پر صوبائی جنرل سیکریٹری دین محمد ابڑو، صوبائی پروگرام کوآرڈینیٹر اتم سنگراسی، میرپورخاص ڈویژن کے نائب صدر محترم خلیل احمد کھوکھر، اور پ ٹ الف دادو کے سرگرم رہنما محترم پردیپ کمار سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
پروگرام کے دوران تنظیم کی مضبوطی اور فعال کردار پر غور کیا گیا، اور درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے:

ضلع ہیڈکوارٹر عمرکوٹ میں تنظیم کے دفتر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کارکنوں کے لیے ایک مرکز مہیا ہو۔مظلوم عوام کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بنیادی حقوق دلانے کے لیے بھرپور کوششوں کا عزم کیا گیا۔
مقامی اور صوبائی سطح پر سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دینے پر غور کیا گیا جبکہ پروگرام میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا اور مقامی و صوبائی سطح پر مزید مؤثر پالیسیاں بنائی جائیں گی۔ ہیومن رائٹس فورم آف پاکستان لوگوں کے بنیادی حقوق، تعلیم، صحت، اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔
تقریب کے اختتام پر ایک عہد نامہ پیش کیا گیا، جس میں ضلع عمرکوٹ کے عوام کے لیے انصاف، مساوات، اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام وسائل وقف کرنے کا وعدہ کیا گیا۔
یہ پروگرام نہ صرف تنظیم کی سرگرمیوں میں ایک نئی روح پھونک گیا بلکہ عوام میں امید اور اعتماد بھی پیدا کر گیا کہ ہیومن رائٹس فورم آف پاکستان ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا،اس پروقار تقریب میں ضلع عمرکوٹ کے صدر شاہ محمد خاصخیلی، جے ایس ممتاز علی سموں، علی اکبر گجو، میر محمد راجڑ، غلام مرتضیٰ گشکوری، دلشاد، آصف علی آرائیں، دودو راجڑ، محمد سومار منگریو، فقیر مگھن مہر، محسن آرائیں، عبدالمالک آصف پلی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے۔