خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایور نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے محلہ اسلام آباد پنجی والا کی مسجد صمدیہ کے امام حافظ محمد ابراہیم کو محمد یامین بھٹی اور محمد یونس بھٹی نے مکوں اور تھپڑوں سے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایور نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے محلہ اسلام آباد پنجی والا کی مسجد صمدیہ کے امام حافظ محمد ابراہیم کو محمد یامین بھٹی اور محمد یونس بھٹی نے مکوں اور تھپڑوں سے مارا اور گلی میں گھسیٹتے ہوئے فصلوں میں لے گئے ۔حافظ محمد ابراہیم کے بھائی محمد حنیف ولد میاں عطا محمد قوم بدھ نے اپنی مدعیت میں محمد یامین بھٹی ،محمد یونس بھٹی، محمد احمد ولد محمد یامین بھٹی، محمد وسیم ولد محمد یامین بھٹی، محمد محسن ولد محمد یامین بھٹی اور تین نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سٹی میلسی میں مقدمہ درج کروا دیا امام مسجد حافظ محمد ابراہیم کے بھائی محمد حنیف نے محمد یامین بھٹی اور محمد یونس بھٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کا حافظ محمد ابراہیم کے ساتھ مسجد کے اخراجات کے بارے میں تنازعہ چل رہا ہے اسی رنجش کی بنا پر محمد یامین بھٹی اور محمد یونس بھٹی نے حافظ محمد ابراہیم کے اوپر مکوں اور تھپڑوں سے حملہ کر دیا میری بیوی( گلزار بی بی) باہر آئی تو محمد یامین بھٹی اور محمد یونس بھٹی نے اسے بھی غلیظ قسم کی گالیاں دیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور تھپڑوں سے مارا پیٹا جو بے ہوش ہو کر گر پڑی۔اہل علاقہ نے آکر میری بیوی اور حافظ محمد ابراہیم کی جان بخشی کروائی۔اس واقعہ کی رپورٹ 15 پر کال کر کے بھی دی گئی۔اس واقعے سے پہلے بھی الزام علیہان نے حافظ محمد ابراہیم پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوئے تھانہ سٹی میلسی میں جھوٹی درخواست دی تھی جو کہ مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ملک عبدالجبار ملتانی اورمرکزی تنظیم تاجران کے سرپرست اعلی پیر عبدالرزاق قریشی کے پاس پنچایت ہوئی پنچایت میں دونوں فریقین کو سنا گیا فریقین کو سننے کے بعد الزام علیہان کی طرف سے حافظ ابراہیم پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے من گھڑت اور بے بنیاد ثابت ہوئے۔اس کے بعد پنچایت کے سرپنچ ملک عبدالجبار ملتانی نے یہ فیصلہ سنایا کہ حافظ محمد ابراہیم ہی مسجد کے امام رہیں گے ان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور ان الزامات کی بنیاد پر ان کو امامت سے نہیں ہٹایا جا سکتا لیکن ان لوگوں نے پنچایت کے فیصلے کو اپنے پیروں تلے روندتے ہوئے حافظ محمد ابراہیم کو مارا پیٹا اور تشدد کیا.ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی عدنان جمیل ٹیپو نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دۓ ہیں۔ملزمان حافظ محمد ابراہیم پر مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حافظ محمد ابراہیم کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ،ڈی پی او وہاڑی منصور امان، ڈی ایس پی میلسی مامون الرشید اور ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی عدنان جمیل ٹیپو سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔