میلسی (بیو رو چیف ) میلسی شہراوراس کے گردونواح کی عوام کیمیکل ملا دودھ پینے پر مجبور ہے۔ پنجاب فورڈ اتھارٹی کا کیمیکل ملے سلوپوائزن دودھ کے خلاف آپریشن ناکام ہو گے
میلسی (بیو رو چیف ) میلسی شہراوراس کے گردونواح کی عوام کیمیکل ملا دودھ پینے پر مجبور ہے۔ پنجاب فورڈ اتھارٹی کا کیمیکل ملے سلوپوائزن دودھ کے خلاف آپریشن ناکام ہو گے فورڈ اتھارٹی نے دودھ مافیہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئیشہر بھر اور گردونواح میں یوریا کھاد،پینسلین،اکسی ٹوسین،ایلومنیم سلفیٹ،کاسٹک سوڈا،ہیئر ریمور پاوڈر،ہائیڈروجن پراکسائیڈ،بورک ایسڈ اور فارملین پاوڈر ملا کیمیکلززدہ دودھ سرعام فروخت ہو رہا ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت دیگر اداروں کو سب اچھا کی رپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔ فورڈ اتھارٹی سفارشی اور ناتجربہ کار افسران کی تعیناتیوں کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں دا? پر لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کو بارہ سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ادار ے کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے،ہر طرف ملاوٹ مافیا کا راج ہے۔شہرمیں کیمیکل سے دودھ کی تیار ی کا کاروبارعروج پر ہے، جس سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ دودھ کی فروخت کے نام پرمکروہ دھندہ کرنے والے عناصرنے محض پیسے کمانے کی خاطر اپنے گھروں میں دودھ کی مشینیں لگا رکھی ہیں۔ذرائع کے مطابق دودھ مافیہ غیر معیاری کھلاخشک دودھ خرید کر ایک کلو پاڈر میں 16سے18لٹر پانی ملا کر دودھ تیارکرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ کی مقدار کو بڑھانے، گاڑھا کرنے اور خالص شکل میں لانے کے لیے سرف، گھی، میٹھا سوڈا، چینی، سوڈیم کلورائیڈ، یوریا کھاد، بلیچنگ پا?ڈر، پوٹاشیم ہائیڈرو آکسائیڈ، سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور مکئی کا آٹا استعمال کرتے ہیں اور ایک من دودھ میں 220گرام کھویا، سنگھاڑوں کا آٹا، اراروڑملاکر دودھ کی قدرتی مٹھاس اور ذائقہ برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح 2من بھینسوں کا دودھ حاصل کر کے غیر معیاری ذرائع سے10سے 12من دودھ میں تبدیل کردیا جاتا ہے اورپھر یہ دودھ معروف ہو ٹلوں،بڑی بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں کے علاوہ رہائشی علاقوں میں چلر میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھینسوں کے دودھ میں اضافے کیلئے بھی حاملہ خواتین کی زچگی کے دوران لگایا جانے والا اوکسی ٹوسن انجکشن استعمال کیا جاتا ہے۔ سماجی اور شہری حلقوں نے شہراورگردونواح میں کیمیکل ملے دودھ سیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے