سندھ کے نامور وکیل اور سماجی شخصیت صحافی گل منیر ولہاری لائبریری سیکریٹری کی انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور بار ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے لائبریری سیکریٹری بن گئے۔
سندھ کے نامور وکیل اور سماجی شخصیت صحافی گل منیر ولہاری لائبریری سیکریٹری کی انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور بار ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے لائبریری سیکریٹری بن گئے۔
عمرکوٹ ( ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) سندھ کے معروف وکیل اور سماجی شخصیت صحافی گل منیر ولہاری نے لائبریری سیکریٹری کی نشست پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ سندھ کے معروف وکیل گل منیر ولہاری کو بار ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے لائبریری سیکریٹری منتخب ہونے پر نامور سماجی شخصیت پریس کلب عمرکوٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین رسول بخش رحیمدانی، صدر پریس کلب عمرکوٹ غلام محمد کنبھر، نوجوان صحافی کالم نویس سجاد علی شیخ، عمرکوٹ کے نوجوان وقاص یوسفزئی اور دیگر نے ان کے دفتر جا کر مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رسول بخش رحیمدانی نے کہا کہ نامور وکیل اور سماجی شخصیت صحافی گل منیر ولہاری ایک پرخلوص غریبوں کے ہمدرد ہیں، وہ درگاہ اکبریا کے گادی نشین بھی ہیں، لیکن سادگی اور انسانیت سے محبت کے فلسفے میں وہ ایسا لگتا ہے جیسے عام انسان ہوں۔ ان کی نرم دلی، سادگی اور محبت کا انداز ان کے دوستوں کو مسحور کر دیتا ہے۔ لائبریری سیکریٹری کی نشست پر سب سے زیادہ 53 ووٹ حاصل کر کے انہوں نے شاندار کامیابی حاصل کی، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عمرکوٹ بار ایسوسی ایشن میں بھی محبت، پیار اور سچائی کے فلسفے کو عام کرنے والے گل منیر ولہاری وکیلوں کے درمیان بڑی حمایت حاصل کرتے ہیں۔ اس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ سچائی اور مخلصی انسان کی زندگی بدل دیتی ہے اور بہت سے دوست بناتی ہے، اور مجھے یقین ہے کہ وہ غریبوں اور دکھی انسانوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔