November 16, 2026

*ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج ضلع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے

IMG-20250114-WA0743

*ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج ضلع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن عقیلہ انتخاب نے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اور بچوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نئے عزم کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں۔ سی ای او ایجوکیشن نے اساتذہ اور عملے کو بھی تلقین کی کہ وہ بچوں کی تعلیمی و تربیتی ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔بچوں اور والدین نے حکومت کی جانب سے تعلیم کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ اسکولوں میں صفائی اور نظم و ضبط کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ طلبہ کو محفوظ اور آرام دہ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔یہ اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے کے لیےعزم ہیں۔*