پنجاب حکومت نے اویسٹین انجکشن کے استعمال کی دوبارہ اجازت دے دی
شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کیلئے اویسٹین انجکشن کے دوبارہ استعمال کی اجازت دی گئی
محکمہ صحت پنجاب نے اویسٹین انجکشن کے استعمال کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے
اسپتالوں سے اویسٹین انجکشن کو سرنجز میں بھر کر باہر بھیجنے پر پابندی ہوگی، محکمہ صحت پنجاب
اویسٹین انجکشن صرف رجسٹرڈ فارمیسیز پر فروخت ہوسکے گا، محکمہ صحت پنجاب
سرکاری اسپتالوں، رجسٹرڈ ماہر امراض چشم کو مجاز ڈسٹری بیوٹرز سپلائی کر سکیں گے
اویسٹین انجکشن کو سرنج میں بھرنے کیلئے آپریشن تھیٹر جیسی جگہ کا ہونا ضروری ہوگا
انجکشن بھرنے کی جگہ پر صفائی کا خیال، ذرات داخل ہونے سے آزاد جگہ ہو، محکمہ صحت
اویسٹین انجکشن بھرنے والا طبی عملے کا میڈیکل ریکارڈ چیک ہوگا، محکمہ صحت پنجاب
انجکشن بھرنے کی جگہ کا ہر سال بعد فٹنس چیک کرنا لازمی ہوگا، محکمہ صحت پنجاب
پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سے رجسٹرڈ اسپتال اویسٹین انجکشن خرید سکیں گے، محکمہ صحت
پوسٹ گریجویشن کے بعد 3 سال کا تجربہ رکھنے والا ڈاکٹر انجکشن لگا سکے گا، محکمہ صحت پنجاب
اویسٹین انجکشن لگانے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جائے، محکمہ صحت پنجاب کا حکم