November 16, 2026

500 بااثرافراد میں آرمی چیف اور وزیراعظم کا شامل ہونا اعزاز ہے، کمانڈرانچیف جنرل حافظ سیدعاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف پر پوری قوم فخر کرتی ہے,کیپٹن عاصم ملک،

IMG-20250112-WA0110

500 بااثرافراد میں آرمی چیف اور وزیراعظم کا شامل ہونا اعزاز ہے، کمانڈرانچیف جنرل حافظ سیدعاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف پر پوری قوم فخر کرتی ہے,کیپٹن عاصم ملک،
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے 500 بااثر افراد میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کا نام شامل ہونا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پچھلے ڈیڑھ سے دو سال میں پاکستان کی معیشت اور دفاع کو جس انداز سے استوار اور مضبوط کیا ہے یہ انتہائی قابل قدر اور قابل ستائش اقدام ہے اور ان اقدامات سے نہ صرف پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے بلکہ پاکستان دنیا میں ایک باوقار قوم کے حیثیت سے بھی سر بلند ہورہا ہےاور دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے، بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ دنیا کے 500 بااثر افراد میں پاکستان کے وزیراعظم اور پاکستان کے آرمی چیف کا نام شامل ہے جس پر میں بجا طور پر فخر کا اظہار کرتا ہوں