November 16, 2026

فیصل آباد۔(محمد علی مصطفائی کی رپورٹ) المصطفی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ماھانہ محفل درود پاک کا انعقاد المصطفی ہاؤس شمس آباد میں کیا گیا خصوصی خطاب

IMG-20250111-WA0162

فیصل آباد۔(محمد علی مصطفائی کی رپورٹ)
المصطفی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ماھانہ محفل درود پاک کا انعقاد المصطفی ہاؤس شمس آباد میں کیا گیا خصوصی خطاب حضرت علامہ شفقت علی حیدری ضلعی امیر جماعت اہلسنت فیصل آباد نے کیا۔اس موقع یر کلاسن ویلفئر ٹرسٹ کے ملک سکندر علی کلاسن۔غلام شبیر کلاسن۔بشیر حسین کلاسن۔میاں عمران ۔رانابشارت ۔ڈاکٹرغلام حسین زاھد کےعلاوہ احبآب محبت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔حضرت علامہ شفقت علی حیدری اور ڈاکٹر خالد حسین شہزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ رجب المرجب کا ماہ مبارک بہت ھی بابرکت ھے۔اس ماہ میں مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ اسلام کی ولادت باسعادت ھے۔حضرت امام علی علیہ اسلام کی زندگی ھر بندہ مومن کے لیے راہ نجات ھے۔آپ کی محبت عین ایمان ھے۔محفل کے اختتام پر ملک محمد علی کلاسن مداح حسین کلاسن اویس کلاسن کے دادا جان ملک محمد رمضان کلآسن رحمة اللہ علیہ۔دادی جان ۔نانا جان نانی جان۔اور خصوصی طور پر حضرت صاحبزادہ عطا المصطفی نوری رحمة اللہ علیہ۔حضرت ڈاکٹر عبد الشکور ساجد رحمة اللہ علیہ ۔حضرت میاں محمد شریف قادری رحمة اللہ علیہ ۔بانیان المصطفی فیصل آبآد۔رانا محمد نوید خاں چیرمین پنجاب کے والد محترم مرحوم اور دیگر امت محمدیہ کے خصوصی دعا مغفرت کی گی۔