اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کی پولیس کے ہمراہ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں بڑی کاروائی کی گئی، جینٹوریل سٹاف میں بھرتی سٹاف کی تنخواہیں بزریعہ اے ٹی ایم نکلواتے ہوئے سپروائزر جینٹوریل سٹاف محمد شیراز، جینٹوریل سٹاف احسان اور شبیر حسین ایڈمن آفیسر کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے سٹاف کے اے ٹی ایم کارڈز اور لاکھوں روپے کی رقم برآمد کر لی گئی، ملزمان کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ملزمان عرصہ دراز سے جینٹوریل ملازمین کی تنخواہیں نکلوا رہے تھے، ملزمان 37 ہزار روپے کی بجائے غیر قانونی کٹوتی کے بعد متعدد ملازمین کو 20 ہزار روپے دیتے تھے، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ملازمین کی تنخواہوں کی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، سرکاری اداروں سے کرپشن کا مکمل خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔