November 17, 2026
20250109_161604

*دن بھر کی اہم خبریں*

🔴 امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آفت، لاس اینجلس آگ سے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 150 ارب ڈالر

🔴 لاس اینجلس میں ہزاروں گھر جل کر راکھ، خالی گھروں میں ڈکیتوں کی لوٹ مار

🔴 لاس اینجلس آتشزدگی: غ، ز، ہ کی تباہی پر خوش ہونے والے ہولی ووڈ اداکار جیمز ووڈز کا گھر بھی جل کر راکھ ہوگیا، لائیو شو میں رو پڑے

🔴 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.07 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجیں

🔴 معیشت جام کرنے کا نعرہ دھرا رہ گیا، وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد

🔴 ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرغنہ شفیع اللہ عرف شفیع سمیت 5 خوارج ہلاک

🔴 چمن: ایف سی ٹرک کے قریب آئی ای ڈی دھماکا، 3 افراد زخمی

🔴 کراچی: قائد آباد میں جرگے کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

🔴 چار سال بعد پی آئی اے پرواز کی پیرس میں پہلی لینڈنگ، پرتپاک استقبال کیا گیا

🔴 جوڈیشل کمیشن کی یقین دہانی نہ کرائی گئی تو مذاکرات ختم سمجھے جائیں، سلمان اکرم راجہ

🔴 اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئےگا: شیخ وقاص اکرم

🔴 نجی حج اسکیم کی بکنگ 10 تا 31 جنوری 2025 جاری، حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان ہوگا، وزارت مذہبی امور

🔴 کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکا، 4 لاشیں نکال لی گئیں، 8 مزدوروں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

🔴 ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، اپنے کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے، عمران خان

🔴 لوئر کرم میں دھرنا: ٹل تا پاڑاچنار شاہراہ ساتویں روز بھی بند، مظاہرین کا سڑک کھولنے سے انکار

🔴 بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا، محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں گفتگو

🔴 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی دفعات لگیں، پھر فوجی ٹرائل کیسے ہوگیا؟ سپریم کورٹ

🔴 26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور، 24 کی مسترد

🔴 مہنگائی کی نئی شرح جاری؛ ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

🔴 معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان پیٹرولیم کا گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

🔴 وزیر اعظم کی ایف بی آر کو محصولات کے مقدمے جلد نمٹانے کی ہدایت

🔴 ملک ریاض عرصہ بعد منظر عام پر آ گئے، دبئی میں نئے دفتر کا افتتاح

🔴 چیمپئینز ٹرافی؛ صائم ایوب کھیل سکیں گے یا نہیں؟ سوالیہ نشان لگ گیا

🔴 سندھ میں نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت

🔴 پورن اسٹار کو خفیہ ادائیگی کیس: نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے، جرم برقرار

🔴 اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 609 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 247 پر بند ہوا

🔴 فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 279400 روپے ہوگئی

🔴 ایک جماعت 16 دوسری 12 سال سے صوبائی حکومت میں ہے، کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت اور ذاتیات کارڈز کھیلتے ہیں، عظمیٰ بخاری

🔴 خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی، ملالہ یوسفزئی مہمان خصوصی ہونگی

🔴 پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس بھیجنے سے روک دیا

🔴 پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

🔴 عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے پر بات ہو سکتی ہے، رانا ثناءاللہ

🔴 کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، شہریوں نے ٹینکر جلا دیا

🔴 کراچی میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے ریلوے کا خصوصی فریٹ کوریڈور بنانے کا اعلان

🔴 نئے سال کے 10 دن؛ کراچی میں 23 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق

🔴 شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

🔴 توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

🔴 چین نے اسٹار لنک کو ٹکر دینے کی ٹھان لی، پاکستان میں کمپنی رجسٹر کرا لی

🔴 ملتان: بس اسٹینڈ پر صفائی کرانے کے بہانے 4 افراد کا لڑکی سے مبینہ گینگ ریپ

🔴 ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

🔴 گوجرہ: سول جج کی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

🔴 مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے: احسن اقبال

🔴 تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں: مریم نواز

🔴 ہش منی کیس: ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

🔴 وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کی ملاقات