ہارون آباد ۔۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سال 2025۔2026 کا الیکشن ہو رہا ہے سابق صدر بار راؤ فصاحت حسین
ہارون آباد ۔۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سال 2025۔2026 کا الیکشن ہو رہا ہے سابق صدر بار راؤ فصاحت حسین
تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر راؤ فصاحت حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکیل قانون کا پاسبان اور انصاف کا علمبردار ہوتا ہے جو اپنے پیشے کے ذریعے عدالتوں اور سائلوں کی معاونت کرتا ہے۔ یہ بات انھوں نے بار کے وکلاء کے الیکشن کے دوران کی انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت مند معاشرے کے قیام میں قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی خدمت اور ان کے وقار کی بلندی کے لئے کام کرنا ہماری زندگی کا مشن ہے۔ اگر قانون کی حکمرانی ہوگی تو کالے کوٹ کا احترام قائم ہوگا۔ قانون کی حکمرانی سے جہاں کالے کوٹ کی عظمت میں اضافہ ہوگا وہاں عوام کا قانون پر اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ وکلاء پر اعتماد کرتے ہیں کیونکہ وکالت قابلِ اعتماد، ذمہ دار اور عظیم پیشہ ہے۔ تحصیل بار کے الیکشن میں ٹوٹل ووٹ کی تعداد 213ہے اور کھانے وقفے تک 126ووٹ ڈالے گئے امیدوار صدرات کے لئے میاں آصف حسین جاہ اور چوہدری ریاض باجوہ ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے اور جنرل سیکریٹری کے لئے منصور حیات نیازی اور حافظ عبد الرحمن کے درمیان سخت مقابلہ ہے