گوجرانوالا میں میت کی دردناک وصیت۔۔۔۔ دروغ بر گردن راوی
گوجرانوالا میں میت کی دردناک وصیت۔۔۔۔
دروغ بر گردن راوی
گذشتہ روز اک فوتگی ہوئی، مرنے والا شخص بیمار اور بےروزگار تھا 3 چھوٹے بچے تھے، میاں اور بیوی دونوں نے اپنے بہن بھائیوں اور عزیزوں سے یہ کہہ کر پیسے مانگنے کی کوشش کی بیماری سے نکلتے ہی پیسے لوٹا دینگے، مگر کسی نے کوئی تعاون نہ کیا، مرنے والے نے اپنے سگے بھائی کو اپنے اک مشترکہ دوست کے ذریعے بھی اپنی بیماری اور مجبوری کا پیغام بھجوایا (وہ بھائی ویل آف ہے) مگر اس بڑے بھائی نے اس مشترکہ دوست کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہر طرف سے مایوس ہو کر جب مرنے والے کا وقت آخرت قریب آیا تو اس نے اپنی بیوی کو وصیت کی کہ میرے مرنے کے بعد کسی سے کفن کے پیسے بھی نہ لینا اور میں جن کپڑوں میں ہوں مجھے انہی میں دفنا دینا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میں ان لوگوں کے پیسوں کا کفن پہنوں جو مجھے جیتے جی کچھ دینے کے روادار نہیں تھے گزشتہ روز اس شخص کی وفات پر رشتے دار کفن دفن اور روٹی دینے کے لئے لڑتے رہے مگر مرنے والے کی بیوی نے وصیت کے عین مطابق اپنے مرنے والے شوہر کا اک پرانا سفید سوٹ نکالا اور میت کو غسل دینے کے بعد وہ پہنا کر اس کی میت بڑے قبرستان میں تدفین کر دی گئی
یقیناً آپ اس واقعے سے حاصل ہونے والے سبق کو سمجھ گئے ہوں گے اور امید ہے کہ ہم سب اپنے آس پاس خود سے وابستہ زندہ لوگوں کے حالات پہ نظر رکھیں گے