November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد

IMG-20250111-WA0130

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کی محکمہ اینٹی کرپشن کے ہمراہ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں بڑی کاروائی

جینٹوریل سٹاف میں بھرتی بوگس سٹاف کی تنخواہیں بزریعہ اے ٹی ایم نکلواتے ہوئے سپروائزر جینٹوریل سٹاف محمد شیراز، جینٹوریل سٹاف احسان اور شبیر حسین ایڈمن آفیسر کو گرفتار کر لیا گیا

ملزمان کے قبضہ سے بوگس سٹاف کے اے ٹی ایم کارڈز اور لاکھوں روپے کی رقم برآمد کر لی گئی

ملزمان کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

ملزمان عرصہ دراز سے بوگس ملازمین کی تنخواہیں نکلوا رہے تھے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ

ملزمان 37 ہزار روپے کی بجائے غیر قانونی کٹوتی کے بعد متعدد ملازمین کو 20 ہزار روپے دیتے تھے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بوگس ملازمین کی تنخواہوں کی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ

سرکاری اداروں سے کرپشن کا مکمل خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ