*ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی* ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
*ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی*
ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم راہل بلوچ ولد ہارون کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزم کا نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست(A کیٹیگری)میں بھی شامل تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزم سے آدھا کلو سے زائد (550 گرام) چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئے۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 521/2024 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹکس ایکٹ تھانہ منگھوپیر۔
2. مقدمہ الزام نمبر 39/2021 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹکس ایکٹ تھانہ نیپیئر۔
3. مقدمہ الزام نمبر 78/2020 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹکس ایکٹ تھانہ AVCC/CIA۔
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ*