118

پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر کا ملینیم مال پر آج شام 6 بجے ہونے والے پر امن احتجاج کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام

پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر کا ملینیم مال پر آج شام 6 بجے ہونے والے پر امن احتجاج کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام

آپ سب کو معلوم ہے اج شام چھ بجے ملینیم مال پہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ناحق قید ، اسیران پاکستان تحریک انصاف جو اس وقت بھی ناحق قید میں ہیں، پاکستانی حکومت اور صوبے سندھ حکومت نے جو عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے اس مہنگائی کے خلاف اج ہم پرامن احتجاج کرنے جا رہے ہیں راجہ اظہر

مختلف قسم کی غلط انفارمیشن پھیلائی جارہی ہیں کہ اسلام اباد جلسہ منسوخ ہوا تو کراچی کا پروگرام بھی منسوخ کر دیا گیا ہے راجہ اظہر

میں اپ سب کو بتا دینا چاہتا ہوں کراچی کا احتجاج کینسل نہیں ہوا کراچی کا احتجاج ان شاءاللہ آج شام چھ بجے ملینیم مال پر ہوگا

یہ پرامن احتجاج ہے اپ تمام کراچی میں رہنے والے میرے پاکستانیوں سے گزارش ہے اپ سب نے اس پرامن احتجاجی پروگرام کے اندر شرکت کرنی ہے اور اس کو کامیاب بنانا ہے راجہ اظہر

ہم نے میسج دینا ہے کہ عمران خان کراچی کا رہنے والا ہر شہری ہر پاکستانی آپ کے ساتھ ہے راجہ اظہر

ہم نے پیغام دینا ہے حکومتوں کو کہ ہم آپ کے اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں راجہ اظہر

دودھ پر ٹیکس، تعلیم پر ٹیکس ،صحت پر ٹیکس، دوائیوں پر ٹیکس، فیسوں پر ٹیکس، دہاڑی دار طبقے کے اوپر ٹیکس، سولر انرجی پر ٹیکس ,جو عوام کی بنیادی مسائل ہیں ان کے اوپر ٹیکس لگا دیے گئے ہیں راجہ اظہر

بجائے اس کے کہ اس کو ٹھیک کریں اور اس کے اوپر ٹیکس لگا دیے گئے راجہ اظہر

مجھے تو لگتا ہے کچھ دن کے بعد بلاول ٹیکس بھی آجائے گا اصف زرداری ٹیکس بھی آجائے گا راجہ اظہر

اس مہنگائی کے خلاف اس دشمن توڑ مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف آج اپنی کراچی کے عوام کے ساتھ اور احتجاج ریکارڈ کرائے گی راجہ اظہر
میں پوچھنا چاہتا ہوں وزیراعظم شہباز شریف سے کہ تمہیں تو خوف نہیں ہے تمہیں تو پاکستان تحریک انصاف کوئی نظر نہیں آتی ہے تو پھر کیا ایسا مسئلہ ہوا کہ اج ہمارا جلسہ اسلام آباد والے پر رات سے تم نے ظلم و بربریت شروع کر دی ہے راجہ اظہر

لیکن ہمارے پاس کورٹس ہیں ہمیں امید ہے کہ کورٹس سے ہمیں ان شاءاللہ انصاف ملے گا راجہ اظہر

میں انتظامیہ سے گزارش کرنا چاہتا ہوں احتجاجوں کے لیے اجازتیں نہیں مانگی جاتیں راجہ اظہر

اجازتیں وہ لوگ مانگتے ہیں جو اپ سے بندر بانڈ کرتے ہوں گے کیونکہ اپ عوام کے نہیں بلکہ حکومتوں کے غلام ہیں راجہ اظہر

حکومتوں کے تابع چلتے ہیں لیکن اپ یہ بھول جاتے ہیں کہ عوام کے ٹیکسز کے پیسے سے اپ کی سیلیز بنتی ہیں راجہ اظہر

میں خاص طور پہ کراچی پولیس سے گزارش کرنا چاہتا ہوں یہ پرامن احتجاج ہے کوئی روڈ ہم بلاک نہیں کر رہے راجہ اظہر

کوئی سڑک بلاک نہیں کر رہے کوئی شاپنگ مال کوئی کسی کے گھر کے اگے ہمیں احتجاج نہیں کر رہے راجہ اظہر

ایک پرامن جگہ کے اوپر ملینیم مال کی پارکنگ ایریا میں ہم احتجاج کرنے جا رہے ہیں راجہ اظہر

ہمیں امید ہے انتظامیہ ہمیں جو ہے وہ تحفظ دے گی راجہ اظہر

اس مہنگائی میں آپ بھی پسے ہوئے ہیں اپ بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اپ اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے راجہ اظہر

اگر آپ نے تحفظ دینے کی جگہ کوئی چھیڑ چھاڑی کرنے کی کوشش کی تو ہم عدالتوں میں جائیں گے راجہ اظہر

اپنی قانونی لڑائی بھی لڑیں گے اور قانونی جنگ بھی لڑیں گے راجہ اظہر

یہ ہمارا حق ہے ہر جمہوری جماعت کا حق ہے یہی تو جمہوریت کا حسن ہے کہ آپ پرامن احتجاج ریکارڈ کراسکتے ہیں راجہ اظہر

مجھے امید ہے انتظامیہ کسی بھی قسم کی گڑبڑ نہیں کرے گی راجہ اظہر

آج ہماری مائیں بہنیں ائیں گی ہمارے نوجوان ائیں گے ہمارے بزرگ ائیں گے اپ سب نے ان کو تحفظ دینا ہے راجہ اظہر

میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام سپورٹرز ذمیدران اور کراچی میں بسنے والے ہر شہری سے گزارش کرتا ہوں کہ اج شام بروز ہفتہ شام چھ بجے اپ سب نے ملینیم مال پہ پہنچنا ہے راجہ اظہر

احتجاج کو کامیاب کرنا ہے راجہ اظہر

آج کا پروگرام ان شاءاللہ ہونے جا رہا ہے اور ہوگا اور ہو کر رہے گا اللہ تعالی کی مدد سے راجہ۔اظہر

جاری کردہ
*فوزیہ صدیقی*
*سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں