73

کمالیہ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں تمام وسائل برائے کار لا رہے ہیں،خسرہ سے متاثرہ بچوں کے لئے الگ وارڈ مختص کیا گیا ہے ڈاکٹرز او ر پیرا میڈکیس سٹاف کے ساتھ ساتھ درجہ چہارم کے ملازمین

کمالیہ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں تمام وسائل برائے کار لا رہے ہیں،خسرہ سے متاثرہ بچوں کے لئے الگ وارڈ مختص کیا گیا ہے ڈاکٹرز او ر پیرا میڈکیس سٹاف کے ساتھ ساتھ درجہ چہارم کے ملازمین کی تعیناتی ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار ایم ایس تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد اعجاز نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ او پی ڈی میں مریضوں کا بے پناہ رش ہے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں مزید بتایا کہ خسرہ کی وبا کے پیش نظر 6 بیڈ پر مشتمل وارڈ قائم کیا گیا ہے رواں ماہ تاحال چار بچوں میں خسرہ کی کنفرمیشن ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر کی ریٹائرمنٹ کے بعد مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا اٹھانا پڑ رہا ہے جس پر اعلٰی حکام کو متعدد بار تحرری طور پر آگاہ کر دیاگیاانکا مزید کہنا تھا کہ شوگر کے مریضوں کے لئے انسولین کی دستیابی کے لئے میں کوشاں ہیں تمام تر موجودہ وسائل میں شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں