November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا عوامی شکایت پر سخت نوٹس، ڈپٹی کمشنر کے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کے دورہ کے دوران

IMG-20250110-WA0298

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا عوامی شکایت پر سخت نوٹس، ڈپٹی کمشنر کے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کے دورہ کے دوران عوامی شکایت پر بلڈ بنک میں لوگوں سے پیسے وصول کرنے والا پرائیوٹ لیبارٹری کا اہلکار موقع پر گرفتار کر لیا گیا، الزام ثابت ہونے پر متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں بلڈ بیگز کی فروخت میں ملوث پرائیویٹ لیبارٹریز کے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔