اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گڈ گورننس کے ذریعے عوامی بہتری کی پالیسی پر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گڈ گورننس کے ذریعے عوامی بہتری کی پالیسی پر گامزن ہیں، عوامی شکایات کے ازالہ اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے سلسلہ میں تمام متعلقہ افسران ترجیحی بنیادوں پر کام کریں، یہ باتیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چودری عبدالجبار گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب، اسسٹنٹ کمشنر پاک پتن احسن ممتاز، ایس این اے افضال حسین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے اور اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درامد کیا جائے۔