انتظامیہ کی غفلت۔میلسی اور گردو نواح میں منشیات کا کاروبار دھڑلے سے جاری۔ میلسی کا ایک اور نوجوان نشے کے ٹیکوں کا شکار ۔انتظامیہ خاموش تماشائی.
انتظامیہ کی غفلت۔میلسی اور گردو نواح میں منشیات کا کاروبار دھڑلے سے جاری۔
میلسی کا ایک اور نوجوان نشے کے ٹیکوں کا شکار ۔انتظامیہ خاموش تماشائی.
میلسی(محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق مقامی انتظامیہ کی غفلت کے باعث عرصہ دراز سے میلسی شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں منشیات کا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے۔ چرس، افیون ،شراب، ہیروئن، آئس ،نشے کی گولیاں اور نشے کے ٹیکے کھلے عام بغیر کسی رکاوٹ و ڈر کے آسانی سے دستیاب ہیں۔ منشیات کے بے انتہا استعمال سے میلسی کے نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ امروز مترو روڈ میلسی شہر میں خالی پڑے پلاٹوں میں 22 سالہ نوجوان کی نعش ملی ہے۔ جس کی شناخت کمبر روڈ میلسی کے محمد تسلیم ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ مرنے والے کی نعش کے نزدیک نشے کے ٹیکوں کی شیشیاں ملی ہیں اور بازو پر ٹیکے لگانے کے نشانات بھی واضح ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔