221

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈویژنل آمن کمیٹی سرگودھا کا اجلاس کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں خوشاب سے ممبر قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈویژنل آمن کمیٹی سرگودھا کا اجلاس کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں خوشاب سے ممبر قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے علاؤہ خوشاب۔میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سمیت ممبران ڈویژنل امن کمیٹی تاجر نمائندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے علماءے کرام کا خیر مقدم کیا اور ڈویژن بھر میں امن کے قیام کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ عشرہ ء محرم میں امن وامان کا قیام ترجیح ہے اور چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ علماءے کرام سے روابط کا سلسلہ قائم اور معمولی سے معمولی مسئلہ کو پیشگی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علماءے کرام رواداری، یگانگت،صبر و تحمل اور بھائی چارے کے مزید فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھیں۔ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھاجائے۔ انہوں نے چاروں ڈپٹی کمشنرز پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے لیے پنجاب حکومت کے جاری کردہ ضابطہ ء اخلاق کی ہر مسجد کے امام کے پاس دستیابی کو یقینی بنائیں اور علماےء کرام سے اپیل کی جائے کہ وہ جمعہ المبارک کے خطبات میں ضابطہ اخلاق سے عوام الناس کو بھی آگاہ کریں۔ کمشنر نے کہا کہ عشرہ ء محرم کے دوران جلوسوں ومجالس میں وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے اور ضابطہ ء اخلاق پر عمل پیرا رہا جائے۔ ایم این اے خوشاب ملک شاکر بشیر اعوان نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف پُرامن محرام الحرام کے انعقاد کے لیے صوبہ بھر میں تمام انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس میں شرکت کرنے والے اعزاداروں ٹھنڈے پانی کے ساتھ مشروبات بھی پیش کیے جائیں اور اسی طرح جلوسوں کے ساتھ چلنے والے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی کی تمام ضروریات کا بھی خاص طور پر خیال رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی ا نے محرم الحرام کی مجالسِ اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کی مانیٹرنگ کے لیے اپنے دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں وہ خود موجود رہیں گی اور اسی طرح ایک وٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جس میں وزیر اعلی ا ایک ایک چیز کی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ڈی پی اوز نے اپنے اضلاع میں محرم الحرام کے انتظامی اور سیکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ بھی دی۔اجلاس میں شریک ممبران امن کمیٹی نے قیام امن کے لئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر امن وسلامتی اور مذہبی ہم آہنگی واتحاد واتفاق کی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں