November 17, 2026

اوکاڑہ یونیورسٹی میں فیکلٹی کےلیے تین ہفتوں کے تربیتی کورس کا آغاز کر دیا گیا یہ پروگرام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے

IMG-20250107-WA0282

اوکاڑہ یونیورسٹی میں فیکلٹی کےلیے تین ہفتوں کے تربیتی کورس کا آغاز کر دیا گیا
یہ پروگرام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے

اوکاڑہ یونیورسٹی کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ادارے نیشنل اکیڈمی فار ہائیر ایجوکیشن کے اشتراک سے ریگولر اور وزٹنگ اساتذہ کےلیے تین ہفتوں کے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کی افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے اس پروگرام کو اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت کےلیے ایک موثر اقدام قرار دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے اساتذہ تحقیق کے میدان میں پیش پیش ہیں لیکن ان کے اندر مہارتوں کی کمی ہے۔ اس طرح کے تربیتی پروگرام اہم پیشہ وارانہ مہارتوں کو سیکھنے کےلیے نہایت اہم ہیں۔
پروفیسر سجاد مبین نے مزید بتایا کہ اس تربیتی پروگرام سے اساتذہ کو طلباء کی ضروریات کو سمجھنے اور ان کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہتا تھا کہ ہمیں طلباء کو ڈگریوں کے ساتھ ایسی مہارتیں بھی سکھانی ہیں جن کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ جدید دنیا میں اپنا مقام پیدا کر سکیں اور اس مقصد کے حصول کےلیے اساتذہ کی باقاعدہ تربیت بہت ضروری ہے۔
وائس چانسلر نے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام اساتذہ کو انتظامی امور بہتری سے چلانے کی تربیت بھی فراہم کرے گا اور ان کو تحقیق اور تدریس کے نئے رجحانات سے روشناس کروائے گا۔
اس تربیتی پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارشد کامران نے اپنے افتتاحی نوٹ میں تقریب کے شرکاء اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس پروگرام کا مقصد اساتذہ میں تحقیق، تدریس اور لیڈر شپ اسکلز پیدا کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی کو دنیا کی صف اول کی یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں اور اساتذہ کی تربیت اس مقصد کے حصول کےلیے کیے جانے والے اقدامات میں سے ایک ہے۔