اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) محکمہ سول ڈیفنس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب جناب
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) محکمہ سول ڈیفنس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب جناب زمیر حسین کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے سال 2024 میں مختلف ادارہ جات، کمرشل مارکیٹوں و انڈسٹریز میں آگ بجھانے و سیفٹی کے آلات کو چیک کرنے کے حوالے سے 2653 جگہوں کو چیک کیا اور خلاف ورزی پر سات لاکھ تتالیس ہزار پانچ روپے جرمانہ جات ، 198 جگہوں کے چالان اور 540 جگہوں کو تحریری نوٹس جاری کیے اسی طرح غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز و ایل پی جی شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 368 کو سیل کیا گیااور 122 ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں لایا گیا۔عوام الناس کی سیفٹی کے حوالے سے آگاہی و ٹریننگ کے ضمن میں سول ڈیفنس کے ماہر انسٹرکشنل سٹاف کی جانب سے کل 100 مقامات پر سول ڈیفنس جنرل بیسک کورسز اور بیسک فائر فائٹئنگ کورسز کا انعقاد کیا گیا اور کل 611 ٹریننگ سیشنز میں 4428 مرد و خواتین کو تربیت فراہم کی گئی مزید مزیدبراں لوگوں کی آگاہی کے لئے مختلف مواقعوں پرکافی تعداد میں سیفٹی فلیکسز لگائی گئیں اور شہریوں میں سیفٹی لیفلٹس تقسیم کیے گئے۔بم ڈسپوزل سروس کے حوالے سے محکمہ ھذا کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے کل 1007 مقامات و مواقعوں پر ٹیکنیکل سرچ و سویپینگ کے ساتھ ساتھ01 عدد تھریٹ کال, 30عدد ہنگامی انخلاء اور 51 عدد فرضی موک ایکسرسائز ز کی عملی مشقوں کا بھی انعقاد کیا۔گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات کے مطابق صارفین کو نوٹیفائڈ قیمتوں پر ضرور ی اشیاءجات کی فراہمی و گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے حوالے سے کل 21600 مقامات کی انسپکشنز کے دوران خلاف ورزی پر کل480 ملزمان کو اٹھائیس لاکھ پچاس ہزار روپےکے جرمانہ جات کے ساتھ ساتھ تیس 30عدد ایف آئی آرز کا اندراج، 247 عدد دوکانوں کو سیل اور 91 کو حوالہ پولیس کیا گیا۔