November 16, 2026

ہارون آباد()بہاولنگر پولیس خدمت مراکز کی سالانہ کارگزاری رپورٹ جاری ،اعلیٰ افسران کی سربراہی میں پولیس خدمت مراکز 24 گھنٹے کھلے ہیں: راؤ شہباز احمد

IMG-20250106-WA0264

ہارون آباد()بہاولنگر پولیس خدمت مراکز کی سالانہ کارگزاری رپورٹ جاری ،اعلیٰ افسران کی سربراہی میں پولیس خدمت مراکز 24 گھنٹے کھلے ہیں: راؤ شہباز احمد

بہاولنگر پولیس خدمت مراکز کی سالانہ کارگزاری جاری کر دی گئی۔ سائلین کو ایک ہی چھت تلے 14 سہولیات میسر ہیں۔ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ 6353، جنرل پولیس ویری فکیشن 28017، گاڑی رجسٹریشن کی تصدیق 31، ایف آئی آر کی کاپی 371، دستاویزات گمشدگی کی رپورٹ 413، جرائم رپورٹ 154، کرایہ دار رجسٹریشن 6573، لرنز ڈرائیونگ لائسنس 42693، بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس 261، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید 6115، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس 118، بین الاقوامی (کریکٹر سرٹیفکیٹ) 61، ریگولر ڈرائیونگ لائسنس (موٹر سائیکل) 16607، ٹوٹل سال 2024 کی کارگزاری میں 107767 سائلین آئے جن کو انچارج پولیس خدمت مرکز بہاولنگر راؤ شہباز ساجد اور ان کی ٹیم نے ناصرف سائلین کے معاملات حل کئے بلکہ بیٹھنے کیلئے صاف ستھرا ماحول مہیا کیا اور سائلین کے لیے صاف شفاف پانی کا بھی انتظام کیا۔ ہمیشہ کی طرح سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آئے۔