November 16, 2026

سکھر ۔بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین سکھر ضلع کونسل کا چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ بھٹو صاحب نہ ہوتے تو آج ملک کے عوام میں شعور نہ ہوتا شہید بھٹو نے اس ملک کے عوام کو شعور دینے اور جمہوریت کی بنیاد

IMG-20250106-WA0231

سکھر ۔بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین

سکھر ضلع کونسل کا چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ بھٹو صاحب نہ ہوتے تو آج ملک کے عوام میں شعور نہ ہوتا شہید بھٹو نے اس ملک کے عوام کو شعور دینے اور جمہوریت کی بنیاد رکھنے کے لیے اپنی جان کی قربانی دی وہ تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ دنیا میں یاد رکھیں گے اوروہ ملک کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایٹمی ملک بنانا بھٹو شہید کا کارنامہ ہے جس کی وجہ سے آج کوئی بھی دشمن ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے اسلامی دنیا کی قیادت کی اور پاکستان کو مضبوط بنایاشہید ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے ہمیشہ پاکستان اور سندھ کے مفاد میں کام کیا ان کا کردار قومی اتحاد کی علامت ہے سندھ حکومت نے پانی کے مسئلے پر اپنا مضبوط موقف سی سی آئی میں پیش کردیا ہے پیپلزپارٹی کبھی بھی سندھ کے خلاف کوئی کام نہیں کیا ہے اس نے سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا اور کرتی رہے گی