127

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122خوشاب کا محرم الحرام کے ایام میں بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب دے دیا گیا ہے اس حوالے سے ریسکیو عملہ کی خوشاب و جوہرآباد شہر کے ہمراہ تینوں تحصیلوں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122خوشاب کا محرم الحرام کے ایام میں بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب دے دیا گیا ہے اس حوالے سے ریسکیو عملہ کی خوشاب و جوہرآباد شہر کے ہمراہ تینوں تحصیلوں نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور تھل میں ریسکیو پوسٹیں بنائی گئی ہیں جو محرم الحرام کے ایام میں مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ دیگر سٹاف کی طرح یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو موٹربائیک عملہ بھی تعینات رہے گا ریسکیو کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر،وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی امامیہ سکاوئٹس کو ابتدائی طبی امداد کی مکمل ٹریننگ بھی فراہم کی گئی جو یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو عملہ اور ریسکیو محافظوں کے ہمراہ عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار اداکریں گے انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ ریسکیو عملہ اور ریسکیو محافظ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں عوام الناس کے لئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ودیگر ایام میں 1122ہیلپ لائن نمبر نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو کنٹرول روم نمبر 0454933075 ڈائل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں